3 ارب 68 کروڑ ڈالر کی قرض ادائیگیاں موخر

سال دو ہزار بیس کے دوران 1 ارب 60 کروڑ ڈالر اور سال دو ہزار اکیس کے دوران مجموعی طور پر 2 ارب 7 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض مؤخر کرایا گیا۔ جاپان، اٹلی، سپین سے مزید 18 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کا قرض موخر کرایا جائے گا، وزارت اقتصادی امور

اسلام آباد : گزشتہ دو برسوں کے دوران جی ٹوئنٹی ممالک سے 3 ارب 68 کروڑ ڈالر کی قرض ادائیگیاں تین مراحل میں موخر کی گئی۔

وزارت اقتصادی امور ڈویژن کےدستاویز کے مطابق سال دو ہزار بیس میں 1 ارب 60 کروڑ ڈالر اور دو ہزار اکیس میں 2 ارب 7 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض مؤخر کرایا گیا۔ دستاویز کے مطابق سال دو ہزار بیس  کے دوران 1 ارب 60 کروڑ ڈالر اور سال دو ہزار اکیس کے دوران مجموعی طور پر 2 ارب 7 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض مؤخر کرایا گیا۔ جاپان، اٹلی، سپین سے مزید 18 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کا قرض موخر کرایا جائے گا۔

وزارت اقتصادی امور ڈویژن کے دستاویز میں کہا گیا کہ جی ٹوئنٹی ممالک کو اب قرض ادائیگیاں سال دو ہزار پچیس سے دوہزار اٹھائیس تک کی جائیں گی۔ جی ٹوئنٹی ممالک سے تیسرے سیشن میں ابھی تک 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے قرض موخر ہوئے جبکہ جاپان، اٹلی اور سپین سے معاہدوں کے بعد یہ رقم 1 ارب 13 کروڑ ڈالر سے زائد ہو جائے گی

 کرونا وبا کے دوران جی ٹوئنٹی ممالک نے قرض ادائیگیاں مؤخر کرنے کے اقدامات شروع کیے تھے۔

Comments are closed.