مفت حج کرنے والے اسلام آباد پولیس کے 20 سے زائد افسران کیخلاف انکوائری کا فیصلہ

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے انکوائری شروع کر دی۔ مفت کا حج کرنے والوں کیخلاف انکوائری کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کے ہر سال مفت حج کرنے والا پولیس افسران کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ہر سال مفت حج کرنے والا پولیس افسران کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس افسران ہر سال خدام الحجاج کے طور پر جاتے تھے۔ اس سے حق داروں کا حق مارنے والوں کی فہرستیں مرتب کر لی گئیں۔ ڈی ایس پی انسپکٹرز، سب انسپکٹرز سمیت پولیس 20 اہلکار اور افسران کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ڈی ایس پی 8 بار، سب انسپکٹر 5 بار مفت کا حج کر چکے ہیں۔ ایڈمن افسر اور  دفاترمیں تعینات افسران کے قریبی سٹاف بھی مفت حج کرنے والے افراد میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفت کا حج کرنے والوں نے وزارت مذہبی امور کی ملی بھگت سے ہر سال اپنا نام شامل کروا لیتے ہیں۔  مفت کا حج کرنے والوں کیخلاف انکوائری کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments are closed.