لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز ٹیم کی کپتانی محمد رضوان کو دینے کا فیصلہ میرے بھائی کا تھا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے میچ کو دیکھنے کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا ملتان سلطانز کی جیت پر بہت خوشی ہوتی ہے۔ میری خواہش ہے جو ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلے وہ جیت جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز میرے چھوٹے بھائی کی ٹیم ہے، میرے بیٹے نے بھی اس کی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔
یاد رہے کہ آج ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو ایک طرفہ مقابلے کے بعد باآسانی 43 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔محمد رضوان کی قیادت میں کھیلنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں مسلسل 6 میچز جیت چکی ہے۔
Comments are closed.