ضمنی انتخابات میں شکست، نواز شریف نے بڑے فیصلے کا عندیہ دیدیا

شریف کی وطن واپسی تک پاکستان میں مسلم لیگ ن کا عبوری سیٹ اپ بنانے پر بھی غور و خوص شروع کردیا گیا ہے، عبوری سیٹ اپ کے سربراہ کو پارٹی معاملات اور دیگر اہم امور پر فیصلہ سازی کا مکمل اختیار ہو گا۔ عبوری سیٹ اپ میں ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو کلیدی کردار دیا جائے گا، نواز شریف آئندہ چند روز میں اس سلسلے میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد اعلان کریں گے، پارٹی ذرائع کا دعوی

لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے صوبہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں شکست پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پیش کی جانے والی تاویلیں یکسر مسترد کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق انتخابی شکست پر سابق وزیراعظم نے حکومتی اور پارٹی عہدے الگ الگ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ نواز شریف کی وطن واپسی تک پاکستان میں مسلم لیگ ن کا عبوری سیٹ اپ بنانے پر بھی غور و خوص شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت عبوری سیٹ اپ کے سربراہ کو پارٹی معاملات اور دیگر اہم امور پر فیصلہ سازی کا مکمل اختیار ہو گا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تشکیل دیے جانے والے عبوری سیٹ اپ میں ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو کلیدی کردار دیا جائے گا، پارٹی کا عبوری سیٹ اپ نواز شریف کی وطن واپسی تک مکمل طور پر فعال و متحرک کردار ادا کرے گا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ عبوری سیٹ اپ میں متحرک، فعال اور سخت مؤقف رکھنے والے رہنماؤں کو شامل کیا جائے گا، پارٹی قائد میاں نواز شریف آئندہ چند روز میں اس سلسلے میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد اعلان کریں گے۔

Comments are closed.