راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطے کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی جب کہ اس حوالے سے ہندوستان ٹائمز کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے اور ہندوستان ٹائمز کی ایک اور جھوٹی خبر سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے لیے رابطے کی کوشش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے ہندوستان ٹائمز کی خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطے کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی اور نہ ہی دونوں فوجی سربراہان نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں اکٹھے نوکری کی۔
Comments are closed.