اسلام آباد : نیب میں اہم تقرروتبادلے کئے گئے ہیں۔ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی اور ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو ہٹا دیا گیا۔
ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کا تبادلہ راولپنڈی کر دیا گیاعرفان منگی کو ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن میں تعینات کردیا گیا۔مرزا سلطان محمد سلیم نئے ڈی جی نیب لاہور ہوں گے۔مرزا سلطان محمد سلیم پہلے ڈی جی نیب سکھر تعینات تھے۔ مسعود عالم خان نئے ڈی جی نیب سکھر ہوں گے۔نعمان اسلم کو ڈی جی نیب بلوچستان لگا دیا گیا۔فیاض احمد قریشی کو ڈی جی نیب ملتان تعینات کیا گیا ہے۔
Comments are closed.