نان کیریئر ڈپلومیٹس نےچارج چھوڑدیا،علی جہانگیر کودو ہفتوں کی مہلت

اسلام آباد: سبکدوش ہونے والے نان کیرئیر ڈپلومیٹس کو چارج چھوڑنے کیلئے 7 دسمبر کی حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی، واشنگٹن میں سفیر علی جہانگیرصدیقی نے چارج چھوڑنے کے لیے 2 ہفتے کا وقت مانگ لیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے واشنگٹن میں تعینات سفیر علی جہانگیر صدیقی کی درخواست پر ان کے بچوں کی تعلیم مکمل ہونے تک کا وقت دے دیا ہے، علی جہانگیرصدیقی دو ہفتے بعد چارج چھوڑدیںگے۔

کینیڈا میں ہائی کمشنر طارق عظیم خان، سعودی عرب میں سفیر خان حشام بن صدیق نے بھی چارج چھوڑ دیا ہے، مراکش، کیوبا اورسربیا میں سفیروں نے بھی ذمہ داریاں چھوڑ دی ہیں۔ نان کیئریئر سفارتکاروں نے عہدوں کا چارج نائب سفیروں کے حوالے کر دیا ہے۔

Comments are closed.