تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کے منصوبے کو 23 مارچ تک مکمل کرنیکی ہدایت
وفاق اور حکومت سندھ کے مابین تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جائے گا، وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اس حوالے سے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کریں گے، اجلاس میں فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کے منصوبے کو 23 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کے منصوبے کی تکمیل پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاق اور حکومت سندھ کے مابین تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جائے گا، وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اس حوالے سے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، ہمیں تیز رفتاری سے قومی اہمیت کے منصوبے مکمل کرنے ہیں۔حکومت 2018 سے 2022 تک کے درمیانی عرصے میں دانستہ طور پر روکی گئی ترقی بحال کر رہی ہے، ہم نے گزشتہ دورِ حکومت میں منصوبوں کی تکمیل ریکارڈ مدت میں کی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں جاری منصوبے روک کر پیسہ برباد کرنے کی گھناؤنی سازش کی گئی، تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے سے مقامی کوئلے کا استعمال ہو گا۔
Comments are closed.