عدم اعتماد آ سکتی نہ گورنر راج لگے گا، قوم الیکشن کی تیاری کرے، شیخ رشید

خیبرپختونخوا میں دو تہائی اکثریت ہے، پنجاب میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے،، شیخ رشید کا ٹویٹ

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے نہ ہی گورنرراج لگ سکتا ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے، 560 سے زائد سیٹوں پر انتخابات ملکی سیاست کے درودیوار ہلا دیں گے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے، رکاوٹیں مت کھڑی کرے، حکومت کو چاہئے کے نواز شریف کو پاکستان واپس بلائے، نواز شریف بیماری کا بہانہ ختم کریں، پاکستان آئیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دو تہائی اکثریت ہے، پنجاب میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے نہ ہی گورنرراج لگ سکتا ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے، 560 سے زائد سیٹوں پر انتخابات ملک کی سیاست کے درودیوار ہلا دیں گے، الیکشن میں ہر رکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی۔

Comments are closed.