نا اہلی کیس: فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا
سپریم کورٹ میں مزید نئے ججز تعینات ہو رہے ہیں،ہم سپریم کورٹ کے بنچز تبدیل کرنے جا رہے ہیں،فیصل واوڈا کیس سننے والا بینچ بھی تبدیل ہوگا:چیف جسٹس عمرعطا بندیال
اسلام آباد : فیصل واوڈا نے ناااہلی کیس میں سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ میں مزید نئے ججز تعینات ہو رہے ہیں۔ہم سپریم کورٹ کے بینچز تبدیل کرنے جا رہے ہیں۔فیصل واوڈا کیس سننے والا بینچ بھی تبدیل ہوگا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل واڈا کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت فیصل واوڈا کے وکیل نے چیف جسٹس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے دو سوالات پوچھے تھے؟۔ہم نے ان سوالات کا تحریری جواب تیار کیا ہے، تحریری جواب عدالت میں پیش کر دیا ہے۔
جس پر وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ابھی تحریری جواب ملا ہے۔دلائل دینے کیلئے وقت درکار ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے انکا جواب دیکھ کر فاروق نائیک ڈر گئے ہیں اور کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ میں مزید نئے ججز تعینات ہو رہے ہیں۔ہم سپریم کورٹ کے بینچز تبدیل کرنے جا رہے ہیں۔فیصل واڈا کیس سننے والا بینچ بھی تبدیل ہوگا۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ فیصل واڈا کیس کی چھ سماعت عدالت سن چکی ہے۔نئے بینچ میں کیس سننے والے معزز ججز کی شرکت بھی ضروری ہوگی۔سپریم کورٹ نے سماعت مزید کارووائی کیلئے نومبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.