نااہلی کیس:عمران خان نے درخواست پراعتراضات دورکردیئے

عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل عدالت میں پیش کر دی، بطور ایم این اے عہدے سے ہٹانے کا آرڈر بھی عدالت میں چیلنج کیا ہے

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان نے نااہلی کے خلاف درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ کے اعتراضات دور کردیئے۔
عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل عدالت میں پیش کر دی۔عمران خان نے بطور ایم این اے عہدے سے ہٹانے کا آرڈر بھی عدالت میں چیلنج کیا ہے۔
عمران خان کے نمائندے نوید انجم نے اٹارنی کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق بھی کردی۔عمران خان کا درخواست میں کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ہٹانے کا آرڈر کالعدم قرار دے۔الیکشن کمیشن نے نااہل این اے 5 سے کیا اور ڈی نوٹیفائی این اے 95 سے کردیا۔این اے 95 سے نااہل21 اکتوبر کو کیا اور درستگی 24 اکتوبر کو کی گئی۔

Comments are closed.