اسحاق ڈار کیخلاف بطور سینیٹرحلف نہ اٹھانے پر نااہلی کی کارروائی ختم

الیکشن کمیشن نے سینیٹ نشست خالی قرار دینے کےلئے تحریک انصاف کے سینیٹر شہزاد وسیم کی درخواست خارج کردی

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بڑا ریلیف مل گیا۔ الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کیخلاف بطور سینیٹرحلف نہ اٹھانے پر نااہلی کی کارروائی ختم کرتے ہوئے سینیٹ نشست خالی قرار دینے کےلئے تحریک انصاف کے سینیٹر شہزاد وسیم کی درخواست خارج کردی۔

فیصلے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ منتخب ہونے کے بعد 2 ماہ حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کے آرڈیننس کا اطلاق اسحاق ڈار پر نہیں ہوتا۔الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینےسے متعلق درخواست پر 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Comments are closed.