آئی ایم ایف اسحاق ڈار سے غیر مطمئن، ڈیزل پر لیوی بڑھانے کا مطالبہ
حکومت کا آئندہ ماہ بھی ڈیزل پر مکمل ریلیف نہ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد : آئی ایم ایف نے جنوری اور فروری میں ڈیزل پر لیوی بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ حکومت نے آئندہ ماہ بھی ڈیزل پر مکمل ریلیف نہ دینے کا فیصلہ ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق دو ماہ میں فروری 2023 تک 20 روپے مزید پٹرولیم لیوی بڑھائی جائے گی۔آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیزل پر فی لیٹر50 روپے لیوی عائد کرنے کا معاہدہ ہے۔لیوی بڑھانے سے ٹیکس محصولات ہدف حاصل نہ ہوا تو سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرط پر عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل سکے گا۔ فی لیٹر ڈیزل پر مکمل ریلیف دینے کی بجائے کم ریلیف دیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس محصولات بڑھانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم کا مطالبہ ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو بڑھایا جائے۔
Comments are closed.