کنگ سلمان ریلیف سنٹر کیجانب سے پنجاب کے 5000مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم۔

کنگ سلمان ریلیف سنٹر نے صوبہ پنجاب کے مستحق خاندانوں میں5000 رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل کر لیا۔

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے صوبہ پنجاب کے مستحق خاندانوں کی اہم غذائی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ماہ رمضان میں5000 فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل کوٹ ادو، مظفر گڑھ، راجن پور اور رحیم یار خان میں مکمل کر لیا، جوکہ کنگ سلمان ریلیف فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ پاکستان 2023-2024 کے چوتھے مرحلے کا حصہ تھا۔

منصوبے کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں 1250 فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے، جس سے چاروں اضلاع میں 35000 افراد مستفید ہوئے ۔ فوڈ پیكج میں تمام ضروری اشیائے خوردونوش شامل تھیں ۔ ایک فوڈ پیک 97 كلوگرام پر مشتمل تھا جس میں 80 كلو فائن آٹا، 5 كلو گرام دال چنا، 5 لٹر كوكنگ آئل ، 5كلو گرام چینی اور 2 کلوگرام کھجور شامل تھیں۔ ان فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، مقامی حکومتی انتظامیہ، حیات فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون اور کوششوں سے مکمل کیا گیا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.