انٹر بینک میں ڈالر پہلی بار 203روپے سے تجاوزکرگیا

  کراچی:آئی ایم ایف شرائط کے مطابق وفاقی بجٹ پیش ہونے کے باوجود ڈالر کی اونچی اڑان جاری ،انٹر بینک میں ڈالر پہلی بار 203روپے سے تجاوز کرگیا جبکہ اوپن ریٹ 205روپے کی سطح پر آگیا۔

کاروباری دورانیے میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 204روپے 18پیسے کی بلند ترین سطح تک بھی پہنچ گئی تھی لیکن بعد دوپہر طلب گھٹنے سے ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.50روپے کے اضافے سے 203.85روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2روپے کے اضافے سے 205 روپے کی نئی بلند سطح پر بند ہوئی۔

Comments are closed.