ڈالر کی قدر میں 1 روپے 41پیسے کی کمی ، 277روپے کاہوگیا

 کراچی : سعودی عرب سے 2ارب ڈالر کے ڈپازٹ موصول ہونے کے اعلان نے ڈالر کو ریورس گئیر لگانے پر مجبور کردیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے 41پیسے کی کمی سے 277روپے 15پیسے ہوگئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2 روپے کی کمی سے 280 روپے کی سطح پر آگئی۔

سعودی عرب سے 2ارب ڈالر کے ڈپازٹ اسٹیٹ بینک کو موصول ہونے، پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری اور آئی ایم ایف کی پاکستان کے ایکسٹرنل فنانسگ گیپ ختم کرنے کی دستاویزی حکمت عملی منظور کیے جانے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی جاری رہنے والی پیشقدمی رک گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ سے قرضوں کی مطلوبہ قسط کے اجراء کی منظوری کے بعد دیگر دوست ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے بھی پاکستان کے لیے وہ قرضے جاری ہوسکیں گے جنہیں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے مشروط کیا گیا تھا۔ ملک میں انفلوز کی آمد سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کے مزید تگڑا ہونے کے امکانات ہیں ۔

Comments are closed.