پاکستان کی امداد کیلئے مزید طریقوں کا جائزہ لے رہے ہیں، ڈونلڈ بلوم
کوشش کی کہ خواتین کوملازمت کےمواقع کےحساب سےروزگارمیسرآئے، میڈیا سے گفتگو،10لاکھ خواتین کو تربیت فراہم کی جائے گی، قائم مقام ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری
اسلام آباد : پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے حال ہی میں پاکستان کی امداد کا اعلان کیا ہے۔پاکستان کی امداد کیلئے ہم مزید طریقوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سےبائیڈن انتظامیہ نے اقدامات کیے ہیں۔ہم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے 3 ارب ڈالرز کی رقم مختص کی۔کوشش کی کہ خواتین کوملازمت کےمواقع کےحساب سےروزگارمیسرآئے۔
امریکی قائمقام ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ کا کہنا تھا کہ ہم پاک امریکہ تعلقات کی75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔شراکت داروں کیساتھ ملکرخواتین کی صلاحیتوں میں اضافہ کرناچاہتے ہیں۔خواتین کو روزگار کے مواقعے کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔10لاکھ خواتین کو تربیت فراہم کی جائے گی۔
Comments are closed.