دوست مزاری فارغ،تحریک عدم اعتماد 186 ووٹوں سے کامیاب
ارکان اسمبلی نے خفیہ رائے شماری کے دوران بیلٹ پیپر پر ہاں یا نہ پر ووٹ کیا۔
لاہور : ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ پڑے۔اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا۔
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل خالی بیلٹ باکس ایوان میں دکھائے گئے۔اس کے بعد تحریک پرووٹنگ کا آغاز ہوا تھا۔ارکان اسمبلی نے خفیہ رائے شماری کے دوران بیپلٹ پیپر پر ہاں یا نہ پر ووٹ کیا۔ڈپٹی اسپیکر کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر پہلا ووٹ ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈالا۔
گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے راجہ بشارت نے اپنی ہی جماعت کے رکن و ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کےخلاف عدم اعتماد کی قراردادجمع کرائی تھی۔ایوان نے کثرت رائے سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتمادکی قرارداد منظور ہوئی تھی۔
Comments are closed.