نواز شریف ایک راز بتا دیں ایون فیلڈ کے پیسے کہاں سے آئے،یاسمین راشد
ایک راز بتا دیں کہ ایون فلیڈ ریفرنس کے پیسے کہاں سے آئے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف 500 بندے لے کر سڑکوں پر خوار ہو رہا ہے۔آج میں جیل میں ہوں باہر ہوتی تو ووٹرز کے گھروں میں جاتی۔
میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریم بی بی کہتی ہیں کہ نواز شریف کے دل میں بہت راز ہیں۔ ہمیں ایک راز بتا دیں کہ ایون فلیڈ ریفرنس کے پیسے کہاں سے آئے۔ حدیبیہ پیپرز ملز کیس کھولنے سے سب پتہ چل جائے گا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا ہم نے صحت کارڈ، لنگر خانے اور مسافر خانے بنائے لیکن انہوں نے سب ختم کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ووٹ دیتے وقت خیال رکھیں کہ میں ہمیشہ اپنے علاقوں کے ووٹرز کے ساتھ کھڑی رہی ہوں، میں بیماری اور کرونا میں بھی آپ کے ساتھ کھڑی رہی ہوں، آپ ووٹ صرف انہیں دیں جو آپ کے ساتھ ہیں اور میں اپنے ووٹرز کو یہی کہوں گی کہ ووٹ پی ٹی آئی کو دیں۔
Comments are closed.