اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ سگا بھائی ہی اپنے بھائی کا قاتل نکلا۔
اسلام آباد میں تھانہ کوہسار پولیس نے اندھے قتل کی واردات میں مقتول کے سگے بھائی ملزم عثمان جاوید کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے 8 جون کی شب اپنے سگے بھائی قاسم جاوید کو چھری سے قتل کیا تھا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم نے وقوعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی، پولیس نے جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے قتل کا سراغ لگا لیا۔ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
Comments are closed.