ناروے میں بسنے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، دوہری شہریت رکھنے کی اجازت

دوہری شہریت رکھنے کے خواہش مند ناروے میں مقیم پاکستانیوں کے لئے خوشخبری،،، حکومت پاکستان نے تارکین وطن کو ناروے کے لئے دہری شہریت رکھنے کی اجازت دے دی۔

تحریک انصاف کی حکومت نے ناروے میں مقیم پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا، اوورسیز پاکستانی کی جانب سے 25 جنوری 2021  کو وزیراعظم پورٹل پر دہری شہریت رکھنے کی اجازت دینے سے متعلق معاملہ اٹھایا تھا، جس کے بعد معاملہ وزیراعظم عمران خان کے نوٹس میں لایا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے تارکین وطن کے مسئلے کے حل کیلئے جلد از جلد اقدامات کی ہدایت کی جس کے بعد وزارت داخلہ نے صرف 20 روز کے انتہائی کم وقت میں اس حوالے سے کام مکمل کرتے ہوئے ناروے میں رہنے والے پاکستانیوں کو دوہری شہریت رکھنے کی اجازت دے دی، تارکین وطن کیلئے اس نئی سہولت کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.