اسلام آباد : خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی
چارسدہ ، لوئر دیر ، سوات ، مالاکنڈ، بٹ خیلہ شہر ،صوابی، باجوڑرسالپور، نوشہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طینہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں و دفاتر سے باہر نکل آئی۔ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا، زلزلے کی گہرائی 130 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے حوالے سے تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے
Comments are closed.