ای سی سی نے بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دےدی

 اسلام آباد:ای سی سی نے وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق بجلی کےنرخوں میں پانچ روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دےدی ۔ آٹھ ارب روپے سے زائد کا رمضان ریلیف پیکیج بھی منظور کرلیاگیا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہو ا جس میں بجلی کےنرخوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی ۔بجلی کی قیمتوں میں کمی مارچ سے جون 2022ء تک چار ماہ کیلئے کی گئی ہے جس سے صارفین کو 136 ارب کا ریلیف ملے گا۔ رمضان بیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دی جائے گی ۔ ای سی سی نے کامیاب اوورسیز پروگرام کی بھی منظوری دی جس کے تحت کم آمدن تارکین وطن پاکستانیوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے، تارکین وطن 10 ہزار 180 افراد کو 3 لاکھ تک قرض فراہم کیا جائے گا۔

ای سی سی نے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020ء میں ترامیم ،توغ گیس فیلڈ سے ایس این جی پی ایل کو 16 ایم ایم بی ٹی یو گیس فراہمی ، او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس کیلئے 42.89 کروڑ کے فنڈز کی فراہمی ،تخفیف غربت و سماجی بہبود ڈویژن کیلئے 4.75 کروڑ روپے کی گرانٹ اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر اصل رقم اور سود کی ادائیگی کیلئے 135 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کر لی۔

Comments are closed.