الیکشن کمیشن:عمران خان کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پردوبارہ نوٹس
عمران خان پیش ہوئے نہ وکیل،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مہلت مانگ لی
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل اورہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے مہلت مانگ لی۔
الیکشن کمیشن میں عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف نوٹسز کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہیں ہوا۔۔۔جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وکیل پیش ہوئے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں کل نوٹس موصول ہوا۔اسکا جواب جمع کرا رہے ہیں۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس پہلے ہی التوا میں ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ہم ایک حلقے کی خلاف ورزی نہیں بلکہ ہر حلقے کی خلاف ورزی دیکھیں گے۔ اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ یہ کیس ہمیں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر نے بھیجا ہے۔ انہوں نے چار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ سرکاری مشنری اپ کے کنٹرول میں ہے۔ آپ اپنے قانونی اعتراضات کو تحریری طورپرہمیں دے دیں۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.