الیکشن کمیشن کارروائی کیس:لاہورہائیکورٹ کی فل بنچ بنانے کی سفارش

عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کی حکم میں توسیع کردی

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی شروع کرنے کے خلاف لاہور ہائیورٹ میں سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے لاہورہائیکورٹ سے مزید مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ سینئروکیل اسلام آباد میں مصروف ہیں ،عدالت جواب جمع کرانے کی مہلت دے۔وفاقی حکومت کے وکیل نے عمران خان کی درخواست قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کردیا۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کی کی اسی نوعیت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔ایک ہی درخواست گزار ایک ہی طرح کی درخواستیں دو مختلف عدالتوں میں دائر نہیں کر سکتا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کی حکم میں توسیع کرتے ہوئے عمران خان کی درخواست پر فل بینچ بنانے کی سفارش کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو فل بینچ بنانے کے لیے فائل بھجوا دی گئی۔جسٹس جواد حسن نے کہا کہ درخواست میں متعد آئینی معاملات ہیں جن کی تشریح ہونا ہے۔

Comments are closed.