الیکشن کا فیصلہ چوک چوراہے یا میز پر؟فیصلہ 30 نومبرسے پہلے، شیخ رشید
آرمی چیف کا ازخود ایکسٹنیشن نہ لینےکا فیصلہ خوش آئند ہے،پولیس نے گزشتہ رات میرے گھر پرریڈ کیا، شیخ رشید کا ٹویٹ
اسلام آباد : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف کا ازخود ایکسٹنیشن نہ لینےکا فیصلہ خوش آئند ہے۔الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ چوک چوراہے میں ہوگا یا میز پر؟۔فیصلہ 30 نومبرسے پہلے ہوگا۔
شیخ رشید نے اپنے ٹویٹر میں کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت اور سارے اداروں کوجاتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی نااہلی کافیصلہ ہائیکورٹ سپریم کورٹ کی ایک پیشی کی مارہے،۔یہ مبہم ہے سقم ہےاور غیرآئینی ہے۔ جیلوں سے بھاگنے والے عمران کو جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا رات12:30 بجےاسلام آباد کی پولیس نے میرے اسلام آباد کے گھرپر ریڈ کیا جبکہ میں لال حویلی میں تھا۔ساری قوم سپریم کورٹ نیب کے ترمیمی آرڈینیس پرفیصلے کی منتظرہے۔الیکشن کی تاریخ کافیصلہ چوک چوراہےمیں ہوگا یا میزپر30 نومبرسے پہلے ہوگ ا۔
Comments are closed.