خیبرپختونخوا میں الیکشن 28 مئی کو، گورنر نے تاریخ دے دی

پشاور : گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کو انتخابات کےلیے 28 مئی کی تاریخ دی ہے۔انہوں نے یہ بات الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی صورتحال سے بھی آگاہ کیا ہے۔الیکشن کرانا ان کا کام ہے۔وہ دیکھیں۔

اس سے قبل گورنر کے پی حاجی غلام نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی تھی جس میں صدر مملکت نے گورنر سے مکالمہ کیا کہ گورنر صاحب الیکشن کی کون سی تاریخ مقررکی ہے؟ اس پر حاجی غلام علی نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش نہیں،ابھی الیکشن کمیشن میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سےاجلاس ہے،سپریم کورٹ کے فیصلہ پر من وعن عملدرآمد ہوگا۔۔

Comments are closed.