انتخابات عوامی مینڈیٹ تعین کرنے کا ذریعہ ہیں،جس کا احترام کرنا چاہیے۔

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے آئینِ پاکستان پر اپنا مشترکہ اعتماد ظاہر کیا ہے اور اب سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ سیاسی پختگی اور اتحاد کے ساتھ عوام کے اعتماد کا اسی انداز میں جواب دیں۔

فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عام انتخابات کے انعقاد پر نگراں حکومت، الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں اور تمام جیتنے والے امیدواروں کو مبارک باد دی ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے آزادانہ اور بلا روک ٹوک عوامی شرکت نے جمہوریت اور حکمرانی کے لیے ان کی وابستگی کا ثبوت دیا ہے۔

آرمی چیف کے مطابق 25 کروڑ آبادی والے ترقی پسند ملک کے لیے انتشار موزوں نہیں۔ انتخابات جیتنے اور ہارنے کا مقابلہ نہیں بلکہ عوام کے مینڈیٹ کا تعین کرنے کی مشق ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر حکومت اور عوامی خدمت کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا چاہیے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.