انتخابات:چیف جسٹس سے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان کی ملاقات

اسلام آباد: پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے لیے سکیورٹی کی فراہمی کے معاملے پر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان نے چیف جسٹس سمیت دیگر ججز سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر ججز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان کے درمیان ملاقات میں ڈی جی ملٹری آپریشنز اور سیکرٹری دفاع بھی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبرمیں 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس منیب اختربھی چیف جسٹس کے چیمبرمیں موجود تھے جبکہ اس ملاقات میں ملکی سکیورٹی صورتحال کے بارے آگاہ کیا گیا۔

Comments are closed.