انتخابات:الیکشن کمیشن،وزارت خزانہ،سٹیٹ بینک نے رپورٹ جمع کرادی

اسلام آباد : انتخابات کیلئے پیسے نہیں ملے۔الیکشن کمیشن نے فنڈ سے متعلق پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔اسٹیٹ بینک کی جانب جمع کرائی گئی رپورٹ جمع میں رقم کی منتقلی نہ ہونے کی وجوہات شامل ہیں۔وزارت خزانہ نے بھی اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے رقم ٹرانسفر نہیں کی گئی۔رپورٹ رجسٹرار سپریم کورٹ کے آفس میں جمع کرائی گئی۔رپورٹ تین رکنی بنچ کے ججز کو چیمبرز میں بھجوائی جائے گی۔سپریم کورٹ نے آج فنڈز کے حوالے سے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے انتخابات کیس میں فنڈز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے حکام نے اٹارنی جنرل آفس کے ذریعے رپورٹ جمع کرائی۔رپورٹ میں وفاقی کابینہ کے فیصلے اور پارلیمان کو معاملہ بھجوانے اور عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک کو فراہم کردہ معاونت کی تفصیلات شامل ہیں۔اس کے علاوہ وزارت خزانہ نے رپورٹ میں فنڈز منتقلی پر قانونی پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رپورٹ میں رقم کی منتقلی نہ ہونے کی وجوہات شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے رقم منتقل کرنے کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی تھی۔

Comments are closed.