انتخابات:صدر کے اعلان پرالیکشن کمیشن متحرک،اٹارنی جنرل کو مشاورت کےلئے بلا لیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے صدرمملکت کی جانب سے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد اٹارنی جنرل اور آئینی ماہرین کو مشاورت کیلئے کل طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ آئین اورقانون میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ الیکشن کی تاریخ  کمیشن دے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کمیشن کے ممبران۔سیکرٹری الیکشن کمیشن اور لا ونگ کے نماٸندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے خط پرغور و غوض کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق بغیر  کسی دبائو کے فیصلہ کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔کمیشن ہر وقت آئین اورقانون کے تحت90 دن میں الیکشن کرانے کیلئے تیاررہتا ہے۔تاہم آئین اورقانون میں کہیں نہیں لکھا کہ الیکشن کی تاریخ  کمیشن دے گا۔مشاورت کیلئے2 آئینی وقانونی ماہرین کا انتخاب کیاجا رہاہے۔

Comments are closed.