انتخابات ایک ساتھ : وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آ باد : وزارت دفاع نے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کا حکم دیا جائے۔سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کا حکم واپس لے۔

وزارت دفاع کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جاری سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سپریم کورٹ 5 اپریل کا فیصلہ واپس لے۔عدالت سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر انتخابات کا حکم دے۔وزارت دفاع نے سربمہر درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔

Comments are closed.