بجلی 18.57 پیسے فی یونٹ مہنگی،ڈسکوز کے صارفین پراطلاق

لائف لائن،الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزاور کے الیکٹرکم صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا، تفصیلی فیصلہ ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد جاری کیا جائے گا:نیپرا

نیپرا نے ڈسکوز صارفین کےلئے بجلی 18 اعشاریہ 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔اطلاق ایک ماہ کےلئے ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اورالیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت ڈسکوز کے نومبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت مکمل ہوگئی۔۔سی پی پی اے نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی۔

نیپرا کے مطابق ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 18 پیسے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے۔اطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہو گا۔اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

Comments are closed.