کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد : نیپرا نے کے الیکٹرک کی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔

نیپرا اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ صارفین سے 2 ماہ میں وصول کی جائے گی۔ اگست میں صارفین سے 3 روپے 01  پیسہ فی یونٹ چارج کیا جائے گا

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 09 پیسے فی یونٹ چارج کیا جائے گا۔ کے الیکٹرک نے 11  روپے 39 پیسے   فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

Comments are closed.