بجلی 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ، نوٹیفکیشن جاری

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، بجلی 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی،  فیصلے سے بجلی صارفین پر 6 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی جنوری 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے ۔اضافہ مارچ کے بلوں میں وصول کیا جائے گا جبکہ اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

 اس سے قبل 25 جنوری کو نیپرا میں سماعت کے دوران بتایاگیاتھا کہ جنوری میں فرنس آئل سے 12ارب روپے کی بجلی پیدا کی گئی۔میرٹ آرڈر سے ہٹ کر پاور پلانٹس چلانے سے 3ارب 90 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا ۔این پی سی سی حکام کاکہنا تھاکہ جنوری کا مہینہ ہمارے لیے بدترین رہاہے۔ 9جنوری کو گیس کی کمی سے بدترین بریک ڈاون ہوا۔اگر گیس والے پلانٹس چل رہے ہوتے تو بلیک آوٹ نہ ہوتا ۔

Comments are closed.