اسلام آباد: مہنگائی کے مارے عوام پر ایک او ر وار ،،نیپرا نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔صارفین سے 146 ارب 45 کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے ۔
چئیرمین نیپرا کی زیر صدارت اجلاس میں تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔۔ ڈسکوز نے فی یونٹ 5 روپے 40 پیسے اضافے کی ڈیمانڈ کی جسے مان لیاگیا۔ صارفین سے اضافی وصولی رواں سال ستمبر ،اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں کی جائے گی ۔ بجلی کے نرخوں میں اضافہ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیاہے ۔
دوران سماعت چئیرمین نیپرا نے کیپسٹی چارجز کی مد میں صارفین سے 124 ارب 30 کروڑ روپے کی وصولی کو اضافی بوجھ قرار دیتے ہوئے سخت شویش کا اظہار کیا ۔ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ ڈسکوز کی کارکردگی مایوس کن ہے ،دعا کریں اللہ تعالیٰ بہتری کرے ۔
Comments are closed.