دشمن ایجنسیاں چیٹ ایپلیکیشنزکے ذریعے جاسوسی کررہی ہیں،ایڈوائزری جاری

دشمن ایجنسیاں چیٹ اپلیکیشنز کے ذریعے جاسوسی میں مصروف، کابینہ ڈویژن نے سرکاری محکموں اور ملازمین کیلئے ہدایت جاری کردی۔ 120 اپلیکیشنز سے دور رہنے کی ہدایت۔کابینہ ڈویژن نے اہم مراسلہ جاری کردیا۔

سرکاری محکموں اور ملازمین کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سرکاری چیٹ اپلیکیشنز سے دور رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اپلیکیشنز کے ذریعے سرکاری ملازمین کو ٹریپ کر کے حساس معلومات حاصل کی جاتی ہے۔اس لیے سرکاری ملازمین و شہری صرف گوگل پلے اسٹور سے اپلیکشن انسٹال کریں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی لنک کے ذریعے اپلیکشن ڈاؤن لوڈ نہ کریں، اپلیکیشن کے ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے اس کی مکمل تفصیلات پڑھ لیں۔ایڈوائزری میں غیر محفوظ یا نامعلوم وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ رسائی حاصل نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments are closed.