ارتغرل غازی، روشان کا کردار نبھانے والے ترکش اداکار پاکستان پہنچ گئے

مشہور ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی میں روشان کا کردار نبھانے والے ترکش اداکار جاود چتن گنر پاکستان پہنچ گئے ہیں، ترکش اداکار نے پاکستانی مداحوں کو پاکستان آنے کی خبرانسٹاگرام پر اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر شیئر کرکے دی۔

ترکش اداکار جاود چتن گنر دو روزہ نجی دورے پراسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وہ مختلف مقامات کی سیر کریں گے اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

ارتغرل غازی ڈرامے میں ارتغرل کا مرکزی کردار نبھانے والے اینگن التان دزیاتن کا بھی آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اینگن التان 9 سے 11 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے جبکہ ان کے پاکستانی دورے کو ’’جشن ارطغرل‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

Comments are closed.