لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں فل بینچ بھی بن جائے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔
زمان پارک میں عمران خان سے پارٹی کے صدر پرویزالٰہی نے ملاقات کی جس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں فل بینچ بھی بن جائے ہمیں فرق نہیں پڑتا، آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونا چاہیے۔پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ ن لیگ عدلیہ تقسیم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، سپریم کورٹ کے خلاف سازش کا عوام بھرپور جواب دیں گے، آٹے کی لائنوں میں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس طرح 1997 میں مسلم لیگ ن سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئی اور نوازشریف کےخلاف کیس میں چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر حملہ کیا، آج پھر ن لیگ عدالتوں پر حملہ آور ہے۔
As PMLN did in 1997 by storming SC to attack CJ Sajjad Ali Shah hearing a contempt petition against Nawaz Sharif, today PMLN is again threatening SC & CJP because they are petrified of elections. I want ppl of Pak to be ready to come out in streets if need be to save Rule of Law,
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 31, 2023
عمران خان کا کہنا تھا کہ جو جماعتیں اس سازش کی مخالف ہیں ان سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں، ن لیگ انتخابات سے خوفزدہ ہے، وکلابرادری 2007کی طرح آگے بڑھے، عوام قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کیلئے سڑکوں پر نکلنے کو تیار ہیں۔
Comments are closed.