قومی احتساب بیورو نے سابق صدر آصف زرداری کی مبینہ فرنٹ کمپنی پارک لین کو غیرقانونی الاٹمنٹ کے کیس میں وفاقی ترقیاتی ادارے کے سابق چیئرمین فرخند اقبال کو گرفتار کرلیا۔
آصف زرداری کی مبینہ فرنٹ کمپنی پارک لین کو غیر قانونی الاٹمںنٹ کا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب نے 2012 میں سابق صدر کی فرنٹ کمپنی کو 118 کنال اراضی کی غیرقانونی طور پر الاٹمنٹ کے الزام میں اس وقت کے چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔
نیب کا موقف ہے کہ نہ صرف بدنیتی پر مبنی اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی گئی بلکہ فرخند اقبال نے الاٹمنٹ کی منظوری دے کر فائل سے منظوری کا صفحہ غائب کر دی، پارک لین الاٹمنٹس کیس میں سی ڈی اے کے دیگر افسران کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، سابق ممبر سی ڈی اے میاں وحید الدین، نائب تحصیلدار محمد اقبال پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں
Comments are closed.