اسلام آباد: سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ڈیمز تعمیر کے مشن کیلئے مصروف عمل ہیں۔ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز تعمیر کیلئے چندہ اکھٹے کرنے کی مہم کیلئے میاں ثاقب نثار کینیڈا روانہ ہوئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی سابق چیف جسٹس کے ساتھ بیرون ملک روانہ ہوئے۔ انہیں دورہ کینیڈا کی دعوت آئی ایم پاکستان موومنٹ ورلڈ وائیڈ کی جانب سے دی گئی۔
میاں ثاقب نثار اور سینیٹر فیصل جاوید کینیڈا میں ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقاریب اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔ مختلف تقاریب آئی ایم پاکستان موومنٹ کے زیراہتمام منعقد کی جائیں گی۔
Comments are closed.