اسلام آباد :ڈاٸریکٹر ایکساٸز بلال اعظم کی خصوصی ہدایت پر ایکساٸز اینڈ ٹیکسیشن آفس اور ماڈرن کلیکٹریٹ کسٹم کار لیفٹنگ سیل نے مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرجی فورٹین اورسری نگر ہائی وے پر خصوصی ناکے لگائے گئے ۔
اس دوران دوسو کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ، بالخصوص درآمد شدہ گاڑیوں اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی چھان بین کی گئی ۔ ایکساٸز ٹیم نے شہریوں کو ٹوکن ٹیکس جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اپنی گاڑی کے تمام کاغذات ہرحوالےسے مکمل رکھیں تاکہ انہیں دوران سفر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
Comments are closed.