سرگودھا : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ فیض کے باقیات آج بھی کہیں بیٹھ کر آپریٹ کر رہا ہے۔ ملک کے موجودہ حالات کا ذمہ دار عمرانی ٹولہ ہے، فتنہ خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سرگودھا کے عوام کو نواز شریف کا سلام، میری بہنیں بڑی تعداد میں کنونشن میں شریک ہوئیں، مشکل وقت میں بھی سرگودھا کے عوام نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، سرگودھا نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے، پاکستان اور نواز شریف کا مقدمہ لے کر آئی تھی۔
مریم نواز نے کہا کہ ہمارے کان پک گئے کہ سازش ہوگئی، سازش گھڑی چور کے خلاف نہیں نوازشریف کے خلاف ہوئی،نوازشریف کے خلاف سازش میں 5افراد کا ٹولہ شامل تھا،نوازشریف عوام کا نمائندہ تھا وہ کبھی مہرہ نہیں بنا،ملک کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار عمرانی ٹولہ ہے،مسلم لیگ ن کے سارے لیڈروں کو چن چن کر نااہل کیا گیا،ساری سازش کا سرغنہ جنرل فیض تھا، فیض کے باقیات آج بھی کہیں بیٹھ کر آپریٹ کر رہا ہے،جنرل فیض جانتے ہیں کہ اس نے اربوں روپے بنائے،مسلم لیگ ن الیکشن جیتے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی کی حالیہ ویڈیو حقائق سے پردہ اٹھانے کیلئے کافی ہے، ن لیگ انتخابات کی تیاری کیلئے میدان میں اترچکی ہے، عوام کی حمایت سے انتخابات جیت کر دکھائیں گے، ازخود نوٹس پر سماعت کرنے والے بنچ کے بعض ججز پر تحفظات ہیں، پاکستان بار کونسل نے بھی ان ججز پرتحفظات کا اظہارکیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں ڈرتی، آج نیپیاں بدلنے کی ذمہ داری پرویز الہٰی نے اٹھا لی ہے، بزدل 5 ماہ سے ٹانگ ٹانگ پر پلاسٹر لگائے بیٹھا ہے، آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ ہم نے نہیں فتنہ خان نے کیا تھا۔
Comments are closed.