مشہورمیزبان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت سپردخاک

اسلام آباد : ممتاز ٹی وی اینکر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو کراچی میں حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحوم عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پولیس نے پہلے پوسٹ مارٹم کے بغیرعامر لیاقت حسین کی میت ان کے صاحبزادے کے حوالے کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔لیکن اس کے بعد عدالتی احکامات پر جسد خاکی ورثا کے حوالے کیا گیا۔مرحوم عامر لیاقت حسین کے ورثا کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ پوسٹ مارٹم کرانا نہیں چاہتے ہیں۔

ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت حسین گزشتہ روزاپنے کمرے میں بیہوش پائے گئے تھے۔جس کے بعد ملازمین کی اطلاع پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی تھی

Comments are closed.