اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کراچی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالقادر مندوخیل کی کامیابی پر پارٹی صدر آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، پیپلزپارٹی کراچی کی تنظیم اور جیالوں کو مبارکباد دی ہے۔
سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے جیالوں نے وفاداری اور ثابت قدمی کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے ۔ وہ کبھی خوف اور دہشت سے نہیں ڈرے اور پارٹی کا پرچم ہر صورت میں بلند رکھا ہے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ میں ان کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے ووٹ پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن مستقبل میں بھی اپنی فتوحات جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.