اسلام آباد: سابق صدرآصف علی زرداری کے بعد ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور اومنی گروپ کے سربراہ انورمجید نے بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں سپریم کورٹ کےسات جنوری کے حکم کو چیلنج کردیا۔
فریال تالپور نے فاروق ایچ نائیک کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی اے کوئی شواہد تلاش نہیں کر سکا ، بینکنگ کورٹ میں حتمی چالان داخل کرنے میں بھی ناکام رہا ، عدالت عظمی نےتسلیم کیا کہ جےآئی ٹی قابل قبول شواہد نہیں لا سکی، معاملہ نیب کو بھجوانا غیرقانونی اور بے جا ہے، اس سے فئیرٹرائل کا حق متاثر ہوگا۔
اومنی گروپ کےمالک انورمجید اور دیگر کا نظرثانی اپیلوں میں کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے 7 جنوری کے حکم نامےمیں سقم ہیں ، ان کو صحیح کرنا ضروری ہے۔ اپیلوں میں نیب کو کراچی کےبجائےاسلام آباد میں تحقیقات کےحکم اور عملدرآمد بنچ کی تشکیل کو بھی چیلنج کیا ہے۔
Comments are closed.