ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد : ایف اے ٹی ایف کے فیصلے کے مطابق پاکستان گرے لسٹ میں برقراررہے گا، گرے لسٹ سے باہر نکلنے کے لیے منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کیسز نمٹانا ہوں گے اور پاکستان کو منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کو سزائیں دلوانا ہوں گی۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پاکستان سال 2021 میں جون کے ایکشن پلان کی تکمیل کیلئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ اس ایکشن پلان میں پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کیے تھے۔ ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نے کورونا کے باجود بھی تمام ایکشن پلان کے اہداف میں بڑی پیش رفت کی۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی لائیڈ لائنز پر بھی عمل درآمد کیا۔ منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کیخلاف قانون سازی موثر کی اور اس سلسلے میں بہتری کا مظاہرہ کیا، فیٹف اعلامیہ کے مطابق پاکستان 27 نکاتی ایکشن پلان میں سے 26 پر پہلے ہی عمل مکمل کر چکا ہے ۔ اسی طرح مزید 7 میں سے 6 آئٹمز پر عمل درآمد مکمل کیا گیا۔ پا کستان کو گرے لسٹ سے باہر نکلنے کے لیے مزید ایک ہدف کو حاصل کرنا ہے جس کے لیے منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کیسز نمٹانا ہوں گے اور پاکستان کو منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کو سزائیں دلوانا ہوں گی۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا پلینری اجلاس یکم سے چار مارچ تک پیرس میں ہوا۔ جس میں 206 ملکوں اور اداروں کے مندوبین نے شرکت کی۔

دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے پر عزم ہے، پاکستان ایکشن پلان کی باقی شق پربھی عمل درآمد کرے گا، ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے اہداف پورے گا، پاکستان بروقت ایکشن پلان کے اہداف حاصل کرے گا ، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی مجموعی کارکردگی کو سراہا ہے، ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جون 2021 کے ایکشن پلان پر بروقت اقدام کیے

Comments are closed.