اسلام آباد:وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد حسین چوہدری کہا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے اس لیے ان کی سیکیورٹی کو سخت کردیا جائے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.