اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان کو بہت بڑی میڈیا وارکا سامنا ہے ،سوشل میڈیا کے دو سالہ ڈیٹا سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان مخالف سارے ٹرینڈز کو پی ٹی ایم نے شروع کیے جسے بھارت سے سپورٹ مل رہی تھی۔ معید یوسف کہتے ہیں افغانستان میں بیس سال کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔
اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتا یا کہ پاکستان کو اس وقت میڈیا وار کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا کے دو سالہ ڈیٹا نے پاکستان مخالفت قو توں کو بے نقاب کردیاہے ۔ ڈس انفولیب کے مطابق 845 ویب سائٹس پاکستان کیخلاف استعمال کی گئیں۔ کریمہ بلوچ کی ہلاکت ٹاپ ٹرینڈ رہی حالانکہ وہ کینیڈا کی شہری اور ان کی موت طبعی تھی۔ پی ٹی ایم نے 20 ہزار ٹویٹ کیے کہ کریمہ بلوچ کو ریاست نےقتل کیا۔
مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں بیس سال کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔ افغانستان میں طالبان کی جنگ جاری ہے لیکن پاکستان کے خلاف افغان اور بھارت کے اکاؤنٹس استعمال ہو رہے ہیں۔ حکومتی ارکان کا کہنا تھا کاکہ کالعدم ٹی ایل پی کے چار لاکھ ٹویٹس کا بھی بہت بڑا حصہ بھارت کے شہر احمد آباد سے تھا۔
Comments are closed.