اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ دس برسوں میں بدترین طرز حکمرانی رہی۔ پنشن واجبات بڑھ کر ساڑھے اٹھائیس ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گزشتہ دس برسوں کے دوران کی بدترین طرز حکمرانی کی وجہ سے پنشن واجبات ساڑھے اٹھائیس ارب روپے ہوگئے ہیں جو کہ پہلے صرف انتیس کروڑ روپے تھے۔ صوبائی حکومت نے اس کے باوجود اس عرصے کے دوران دو لاکھ چھ ہزار نائب قاصد مزید بھرتی بھی کئے۔
فواد چودھری نے کہا کہ گزشتہ دس سال میں سندھ اور پنجاب کی کارکردگی بھی انتہائی بدتر رہی جہاں دونوں کے وزراء اعلیٰ شہباز شریف اور مراد علی شاہ نے فنڈز کے ساتھ کھلواڑ کیا۔
Comments are closed.